مسلسل دسویں شکست

انگلینڈ نے پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

انگلینڈ کے 352 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 297 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اسے 54 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس اور جونی بیئراسٹو نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کو 63 رنز کا آغاز فراہم کیا۔

انگلینڈ کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ونس تھے جو 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ جونی بیئراسٹو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوئے روٹ اور این مورگن نے پاکستانی بولرز کی دل کھول کر پٹائی کی اور دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 84 اور 76 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلیں۔ جوز بٹلر نے 34، بین اسٹوکس نے 21 اور ٹام کرن نے 29 رنز کی اننگز کھیلیں۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 82 رنز دیکر 4 جب کہ عماد وسیم نے 53 رنز دیکر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی اور حسنین نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ کے 352 رنز کے ہدف میں گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عابد علی نے کیا جو مایوس کن رہا اور ابتداء میں ہی 6 کے مجموعی اسکور پر 3 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔

تین کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے اور بابر اعظم کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کی شراکت میں 146 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی لیکن بابر اعظم 80 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

شعیب ملک کے آؤٹ ہونے کے بعد سرفراز احمد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور وہ 97 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس کی پوری ٹیم 47 ویں اوور میں 297 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اسے میچ میں 54 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جو کہ قومی ٹیم کی مسلسل 10 ویں شکست ہے۔

اس جیت کے بعد انگلینڈ نے قومی ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کردیا ہے اور یہ سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی ہے۔

پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد 97 اور بابر اعظم 80 بناکر نمایاں رہے جب کہ انگلینڈ کے کرس ووکس نے 5 اور عادل رشید نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث نہیں ہوسکا تھا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: