سام سنگ نوٹ 10 کے مداحوں کیلیے بری خبر

سام سنگ نوٹ پسند کرنے والے ابھی نوٹ سیون کی بیٹریوں کو نہیں بھولے تھے کہ انہیں نوٹ ٹین کی بیٹریوں کے بارے میں بری خبر سننے کو مل گئی۔
سام سنگ موبائلز پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ گلیکسی کلب کے مطابق سام سنگ نے جنوبی کوریا کے سرکاری ٹیسٹنگ ادارے کے ٹی آر کو سام سنگ نوٹ ٹین کے سرٹیفکیٹ کیلیے درخواست دی ہے۔ اور اس درخواست میں بیٹری کا سائز آپ کے تصور سے کہیں ہے۔
درخواست کے مطابق نوٹ ٹین میں صرف 4170mAh کی بیٹری ہو گی جو سام سنگ نوٹ نائن سے صرف 170mAh زیادہ ہے۔
لیکن اچھی خبر یہ ہے یہ بیٹری بہت بڑی ڈیوائس میں نہیں ہو گی۔ نوٹ ٹین صرف چھ اعشاریہ سات پانچ انچ ہے۔ بری بات یہ ہے کہ اس بیٹری کو فائیو جی سیٹ میں لگایا جائے گا۔ گلیکسی ایس ٹین کے فائیو جی ورژن میں 4500mAh کی بیٹری ہے۔
صارفین سوال کر سکتے ہیں کہ ہم کیسے کہہ سکتے ہیں کہ نوٹ ٹین کے فائیو جی ورژن میں یہ بیٹری ہوگی تو اس کا جواب یہ ہے کہ بیٹری پر پراڈکٹ نمبر EB-BN972ABU درج ہے۔ سام سنگ کی بیٹریوں میں بی کے بعد ان کی ڈیوائس کا پراڈکٹ کوڈ درج ہوتا ہے۔

گلیکسی Note 10 رینج N970 سے شروع ہوتی ہے۔ لیکن یہ نمبر فور جی ورژن کیلیے مختص ہے۔ BN972 یا تو Exynos اور یا پھر Snapdragon کا 5G ورژن ہے۔
گلیکسی نوٹ کی وسیع رینج بھی صارفین کو پریشان کرے گی۔ گلیکسی ایس ٹین کو دیکھیں تو ایس ٹین پلس 4G میں 4100mAh کی بیٹری ہے۔ یہ بیٹری فائیو جی ورژن سے 400mAh کم ہے۔ اسی طرح نوٹ ٹین سٹینڈرڈ ایڈیشن میں 3800mAh کی بیٹری متوقع ہے جو نوٹ نائن سے بھی 200mAh کم ہے۔
نوٹ ٹین فلپ میں صارفین کو کئی فوائد ملیں گے۔ نئے ڈیزائن کے ساتھ کواڈ کیمرہ، نیکسٹ جنریشن ریم اور زیادہ میموری ان میں شامل ہیں۔ لیکن ان لیکس سے یہ تو واضح ہو گیا کہ سام سنگ نوٹ ٹین کیلیے سپر فاسٹ چارجنگ کیوں چاہتا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: