ویوو کا طاقتور ترین بیٹری والا فون پاکستان میں متعارف

ویوو نے اپنا نیا اسمارٹ فون وائے 17 کو پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا ہے جس کی خاص بات اس کی طاقتور 5000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔

ویوو وائے 17 میں 6.35 انچ کا ہالو فل ویو ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا اسکرین ٹو باڈی ریشو 89 فیصد ہے جبکہ واٹر ڈراپ نوچ بھی موجود ہے۔

اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 35 اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جس کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی اسٹوریج کا مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس فون میں الٹرا گیم موڈ گیمنگ کے شوقین افراد کے لیے دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق اس میں PUBG کو کھیلنے کا تجربہ زبردست ثابت ہوتا ہے۔

اس فون میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے اور ایک چارج پر عام استعمال پر آسانی سے ڈیڑھ سے 2 دن تک چل سکتی ہے جبکہ گیمنگ اور ویڈیوز زیادہ دیکھنے والے بھی ایک دن تک آسانی سے گزارا کرسکتے ہیں۔

اس طاقتور بیٹری کے دوران کمپنی نے ڈوئل انجن فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی بھی دی ہے جو بیٹری کو جلد چارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔

اس کے علاوہ فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں ایک 13 میگا پکسل، دوسرا 8 میگا پکسل وائیڈ اینگل جبکہ تیسرا 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا ہے اور ان میں اے آئی فیچرز بھی دیئے گئے ہیں۔

فوٹو بشکریہ ویوو
اسی طرح فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ پائی کے ساتھ کمپنی نے اپنے فن ٹچ او ایس 9 کا امتزاج کیا ہے۔

اس فون کی قیمت پاکستان میں 39 ہزار 999 روپے رکھی گئی ہے جبکہ زونگ کے صارفین اس کی خریداری پر 6 جی بی ڈیٹا مفت حاصل کرسکیں گے۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: