رانگ نمبر 2 کا ایک اور گانا ریلیز

2015 کی کامیاب رومانٹک کامیڈی فلم ’رانگ نمبر‘ کے سیکوئل ‘رانگ نمبر 2 ‘ کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے اور اس سے پتا چلتا ہے کہ یہ صرف کامیڈی نہیں بلکہ کسی حد تک جذباتی فلم بھی ہوگی۔

اس فلم کے پہلے گانے یاریاں کی طرح یہ گانا تو ہی ہر رنگ میں کا انداز ویسا نہیں جس کی اس فلم سے توقع کی جاسکتی ہے، کیونکہ 2015 کی فلم کامیڈی تھی۔

اس فلم میں ڈائریکٹر یاسر نواز خود بھی کام کررہے ہیں اور ان کا کردار اپنی بیٹی کے لیے فکرمند نظر آتا ہے۔

مگر اس گانے کی ویڈیو سے جو عندیہ ملتا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ وہ نیلم منیر کے والد کے کردار میں نظر آئیں۔

یہ گانا علی طارق نے گایا ہے اور عاطف اسلم کے انداز سے کچھ زیادہ متاثر نظر آتا ہے جبکہ کرداروں کے چہروں پر المیہ تاثرات نظر آتے ہیں۔

اس فلم کا پہلا ٹریلر گزشتہ ماہ کے آخر میں سامنے آیا تھا جس سے فلم کی کہانی کو سمجھنا تو مشکل ہے مگر وہ کامیڈی سے بھرپور تھا۔

فلم کی زیادہ تر شوٹنگ سندھ کے تاریخی مقامات پر کی گئی ہے، جس سے فلم کے رومانوی مناظر مزید متاثر کن دکھائی دیتے ہیں۔

فلم کی شوٹنگ کوٹ ڈیجی یا رنی کوٹ قلعے میں کرنے سمیت روہڑی کی تاریخی لئنسڈاون پل اور ’ستین جو مقام‘ پر بھی شوٹنگ کی گئی ہے۔

یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جیو فلمز کے بینر تلے رواں برس عیدالفطر پر ریلیز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ ’رانگ نمبر‘ کی پہلی فلم 2015 میں ریلیز کی گئی تھی، ہلی فلم کی کہانی دانش تیمور کے گرد گھومتی ہے، جو قصائی یعنی جاوید شیخ کے بیٹے ہوتے ہیں اور وہ اپنے آباؤ اجداد کے کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتے۔

دانش تیمور کو اداکار بننے کا شوق ہوتا ہے، جب کہ ان کے والد جاوید شیخ چاہتے ہیں کہ اگر وہ کسائی نہیں بننا چاہتے تو کوئی اچھی نوکری کرلیں۔

دانش تیمور فلم میں ڈبل کرداروں میں نظر آئے تھے، جس وجہ سے فلم میں کنفیوژن پیدا ہوئی اور اسی کے گرد ہی فلم کی کہانی گھومتی ہے۔

پہلی فلم میں مرکزی کردار سوہائے علی ابڑو نے کیا تھا، تاہم اب ان کی جگہ نیلم منیر جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی جبکہ دانش تیمور کی جگہ سمیع خان لیں گے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: