آرنلڈ شوازینگر پر حملہ

ہولی وڈ اسٹار آرنلڈ شوازینگر پر جنوبی افریقہ میں حملہ کیا گیا مگر 71 سالہ اداکار فوری طور پر سنبھل گئے اور کہا ‘میں خوش ہوں کہ ایک بیوقوف میرے اسنیپ چیٹ میں مداخلت نہیں کرسکا’۔

اس واقعے کی ویڈیو میں نظر آتا ہے کہ کیلیفورنیا کے سابق گورنر جوہانسبرگ میں ایک کھیلوں کے ایونٹ میں بچوں کے ساتھ کھڑے تھے جب ایک شخص نے ان کی کمر پر فلائنگ کک ماری جس کے بعد آرنلڈ شوازینگر آگے کی جانب لڑھک گئے۔

اس حملہ آور کو فوری طور پر سیکیورٹی نے پکڑ لیا جبکہ آف کیمرا ایک شخص کئی بار چلاتا ہوا سنائی دیتا ہے کہ ہیلپ می۔

اس ویڈیو میں یہ بھی دکھایا گیا کہ آرنلڈ کیمرے کی جانب دیکھ کر مسکرا رہے ہیں اور ہاتھ ہلا رہے ہیں جس کے بعد وہ سیکیورٹی کے حصار میں وہاں سے چلے گئے۔

آرنلڈ شوازینگر نے بعد میں ایک ٹوئیٹ میں لکھا ‘آپ کے خدشات کے لیے شکریہ، مگر فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں، پہلے مجھے لگا تھا کہ ہجوم کی وجہ سے مجھے دھکا لگا جو اکثر ہوتا رہتا ہے، مجھے اس وقت کک کا احساس ہوا جب میں نے آپ کی طرح اس ویڈیو کو دیکھا، مجھے خوشی ہے کہ وہ بیوقوف میرے اسنیپ چیٹ میں مداخلت نہیں کرسکا’۔


وہ آرنلڈ کلاسیک افریقہ ایونٹ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ گئے تھے، جس میں کھیلوں اور فٹنس کی سرگرمیوں کے درجنوں ایونٹس کا انعقاد ہونا ہے

اداکار نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ ایک دیوانے مداح کے حملے کے لیے ایونٹ کو الزام دیا جارہا ہے۔

اس ایونٹ کے آرگنائزر وائنی پرائس نے ایک بیان میں کہا کہ حملہ آور کے بارے میں پولیس سے پتا چلا کہ وہ ماضی میں بھی اس طرح کے واقعات کا حصہ بنتا رہا ہے جبکہ آرنلڈ شوازینگر ٹھیک ہیں اور ان کا مورال بلند ہے۔

اداکار نے ایک بیان میں یہ تصدیق بھی کی کہ وہ حملہ آور کے خلاف مقدمہ چلانے میں دلچسپی نہیں رکھتے اور اتوار کو پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ایونٹ میں شریک ہوں گے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: