حکومت نے رواں برس کے لیے زکوٰۃ کا نصاب مقرر کردیا

رواں سال کے لیے زکوٰۃ کا نصاب 44 ہزار 415 روپے مقرر کیا گیا ہے، یکم رمضان کو بینک 44 ہزار 415 روپے یا اس سے زائد رقم پر از خود زکوٰۃ کی رقم منہا کرلی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کی مشاورت کے بعد 52 تولے چاندی کی قیمت کے برابر اسٹیٹ بینک نے زکوٰۃ کے نصاب کا اعلان کر دیا ہے۔ بینکوں میں 44 ہزار 4 سو پندرہ روپے رکھنے والے صارفین سے زکوٰۃ کی کٹوتی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے بعد صارفین کے اکاؤنٹس سے یکم رمضان کو بینکوں سے زکوٰۃ کی کٹوتی ہوگئی۔

مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکاؤنٹس سے ہی منہا کی جائے گی، کرنٹ اکاؤنٹ اور غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: