کشتی الٹنے سے 12 افراد ڈوب گئے

مٹیاری کے مقام پر دریائے سندھ میں مسافروں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ڈوب گئے۔

ایس ایس پی مٹیاری کے مطابق کشتی میں سوار افراد مٹیاری سے جام شورو جارہے تھے کہ اس دوران ان کی کشتی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ان کا کہنا ہے کہ کشتی میں 12 افراد سوار تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ڈوبنے والے 6 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں چار خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: