حالات ماضی جتنے کڑے نہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک افغان سرحد پر شمالی وزیرستان کے علاقے داوتوئی میں اگلی چوکیوں کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف کو سرحد پر آہنی باڑ لگانے کی پیشرفت، آپریشن اور سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے جوانوں اور افسران سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی بھی غیر متوقع صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ مؤثر بارڈر مینیجمنٹ کے لیے سرحدی باڑ کے ساتھ ایف سی قلعوں کی تعمیر بھی جاری ہے۔

پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان مشرقی سرحد پر بھی مکمل طور پر چوکس ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بدستور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ایسے کڑے حالات نہیں ہیں جن سے پاکستان ماضی قریب سے گزرا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کے لیے مثبت کردار جاری رکھے گا اور خطے میں امن کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: