امریکی سفارتخانے کے ملازم کے قتل کا ملزم بری

اسلام آباد کی  عدالت نے امریکی سفارتخانے کے ملازم کو قتل اور اعتراف جرم کرنے والے کو بے گناہ قرار دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے امریکی سفارتخانے کے ملازم کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

ملزم عبدالنسیم نے گرفتاری کے بعد امریکی سفارتخانے کے ملازم اقبال بیگ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کیس میں شریک ملزم عمرا اور اجمل گل کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ جبکہ موسیٰ نامی ملزم کو بری کیا جاچکا ہے۔

عدالت نے ملزم عبدالنسیم کو جرم ثابت نہ ہونے پر باعزت بری کرنے کا حکم سنا دیا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: