شہباز شریف کے خلاف ایک اور اپیل

نیب نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے خلاف ایک اور اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

قومی  احتساب بیورو سابق وزیراعلیٰ پنجاب کا نام  ای سی ایل سے نکالنے کے عدالتی حکم کو چیلنج کرے گی۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے اپیل تیار کرلی ہے جو27 مئی سے پہلے دائر کر دی جائے گی۔

لاہور ہائی کورٹ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت کے حکم پر ہی ان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا  تھا۔

ای سی ایل سے نام نکل جانے کے بعد شہباز شریف بیرون ملک روانہ ہوگئے اور اب ان کی واپسی کے امکانات انتہائی کم ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: