مریم نواز کی سیاست میں واپسی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی خاموشی  آہستہ آہستہ توڑنا شروع کی تھی اور اب وہ سیاست میں بھرپور متحرک ہونے جا رہی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے بھرپور طریقے سے سیاست میں متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

مریم نواز انیس مئی کو پارلیمنٹ میں کے اہم پارٹی اجلاس میں شرکت کریں گی جس میں حکومت مخالف تحریک پر غور کیا جائےگا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کل اسلام آباد پہنچیں گی اور اپنے داماد راحیل منیر کے گھر قیام کریں گی، جہاں پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورتی اجلاس اور ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

مریم نواز کل رات بلاول بھٹو کی دعوت پر افطار ڈنر میں شرکت کریں گی۔

ادھر بلاول بھٹو کی صدارت میں متحرک ہوتی اپوزیشن پر حکومت کا ردعمل بھی آگیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی  نعیم الحق نے ٹویٹ کیا ہے کہ

لباس رہبری میں ہر قدم پہ راہزن ملیں

باہم یہ ان کی سازشیں کہ شیطانت کے دل ہلیں

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: