وفاقی حکومت نے اس سال حج قرعہ اندازی میں ناکام رہ جانے والوں کو خوشخبری سنا دی۔
وفاقی حکومت کو اضافی کوٹہ مل گیا ہے جس کے لیے قرعہ اندازی دوبارہ کی جائے گی۔ دوسری قرعہ اندازی 20 مئی دن تین بجے ہو گی۔
قرعہ اندازی میں تقریباً 10 ہزار عازمین کا انتخاب کیا جائے گا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی قرعہ اندازی میں رہ جانے والے تمام درخواست گزار اس میں شامل ہوں گے۔
وزارت مذہبی امور کا کہا ہے کہ اس قرعہ اندازی میں کسی نئے درخواست گزار کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
جن درخواست گزاروں نے پیسے واپس نکلوا لیے ہیں وہ بھی اس قرعہ اندازی میں شریک ہوں گے۔ منتخب عازمین کو بینک میں مطلوبہ رقم جمع کرانے کے لیے چار دن کا وقت دیا جائے گا۔