تحریک انصاف حکومت کو زکوٰۃ بھی کم ملی

وزیراعظم عمران خان شوکت خانم اسپتال کے لیے فنڈ ریزنگ میں ہمیشہ نئے  ریکارڈ قائم  کرتے رہے  ہیں لیکن ملک کی  باگ دوڑ سنبھالنے کے بعد خزانے کی صورتحال ہمیشہ اس کے برعکس رہی ہے۔

وزیراعظم عمران خان اقتدار میں آنے سے پہلے ٹیکس میں بے تحاشہ اضافے کے دعوے کرتے رہتے تھے لیکن حکومت ملنے کے بعد ٹیکس شارٹ فال پورا کرنا محال ہوگیا۔ اب ان کے اقتدار کے پہلے سال زکوٰۃ بھی کم جمع  ہوئی ہے۔

اس سال یکم رمضان کو زکوٰۃ کٹوتی گزشتہ مالی سال کی نسبت 76 کروڑ روپے کم رہی۔ اس سال 7 ارب 38 کروڑ روپے اکٹھے ہوسکے۔ گزشتہ مالی سال 8 ارب 14 کروڑ روپے اکٹھے کیے گیے تھے۔

صوبوں کو اس سال زکوٰۃ کٹوتی سے 7 ارب 37 کروڑ روپے جاری کیے گیے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال انہیں 8 ارب روپے سے زائد ملے تھے۔

پنجاب میں سب سے زیادہ زکوٰۃ اکٹھی ہوئی جہاں بینک اکاؤنٹس سے 4 ارب 38 کروڑ روپے کی کٹوتیاں ہوئیں۔ اس میں سے صوبے کو 3 ارب 93 کروڑ روپے جاری کیے گیے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زکوٰۃ کٹوتیاں تین صوبوں سے زیادہ رہیں۔ یہاں سے ایک ارب 44 کروڑ روپے اکٹھے ہوئے۔ تاہم اس کو صرف 18 کروڑ روپے واپس ملے۔

سندھ کو بانوے ارب روپے کے بدلے میں ایک ارب باسٹھ کروڑ جبکہ خیبرپختون خوا  کو 53 کروڑ روپے کے بدلے 94 کروڑ روپے ملے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: