زرمبادلہ ذخائر افغانستان کے قریب

پاکستان اور افغانستان کے زرمبادلہ ذخائر کا فرق صرف سوا ارب ڈالر رہ گیا۔

رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس 8 ارب 80 کروڑ ڈالرز کے زرمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں جب کہ اسٹیٹ بینک آف افغانستان کے پاس 7 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے ذخائر ہیں۔

رپورٹ میں کہنا ہے کہ ایک امریکی ڈالر 79 افغانی اور 151 پاکستانی روپے کے برابر ہوگیا ہے۔

روپے کی مسلسل بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج ایک مرتبہ پھر انٹر، اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہوکر 150 روپے سے تجاویز کرگیا ہے۔

پاکستانی روپیہ سری لنکا کے بعد جنوبی ایشیا کی سستی ترین کرنسی بن گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نیپال کے زرمبادلہ ذخائر 9 ارب ڈالرز جب کہ بنگلادیشی زرمبادلہ ذخائر 32 ارب ڈالر یعنی پاکستانی زرمبادلہ ذخائر سے دگنے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: