ایف سولہ طیارہ گر کر تباہ

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں بارہ افراد زخمی ہو گئے۔

کیلی فورنیا کی کاؤنٹ ریورسائیڈ میں ایف سولہ طیارہ ایک گودام کی چھت توڑتا ہوا نیچے جا گرا، طیارے کا پائلٹ پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔

بتایا گیا ہے کہ گودام میں موجود بارہ افراد طیارے کی تباہی سے ہونیوالی آتشزدگی کی زد میں آکر جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔

x

Check Also

کورونا کی وجہ سے بھارت نے میٹرک اور انٹر کا سلیبس تبدیل کر دیا

کورونا کی وجہ سے بھارت نے میٹرک اور انٹر کا سلیبس تبدیل کر دیا

بھارت نے نویں جماعت سے بارویں جماعت کے نئے سال کے سلیبس سے جمہوریت، مذہب، ...

%d bloggers like this: