آٹے کا تھیلہ 30 روپے مہنگا

ماہ مقدس میں پاکستانیوں کو ایک کے بعد ایک جھٹکے کا سامنا ہے۔

اب حکومت نے گندم کے ساتھ عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیسنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں ہی حکومت سبسڈی دینے میں ناکام ہو گئی اور کھڑے آٹے کی قیمت میں اضافہ کرکے غریبوں پر بوجھ ڈال دیا۔
سبسڈی میں کمی سے دس کلو آٹے کا تھیلا تین سو چالیس سے بڑھ کر تین سو پچپن کا ہو گیا جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلہ اب چھ سو ستر کے بجائے سات سو روپے میں ملے گا۔
یوٹیلٹی اسٹورز انتظامیہ کے مطابق مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹے کے ریٹ بڑھائے گئے ہیں۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: