گیس 45 فیصد مہنگی

آئی ایم ایف سے قرض کے لیے ڈالر کے بعد گیس کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی جس کے بعد صارفین کو گیس کے لیے پینتالیس فیصد زائد رقم خرچ کرنا ہوگی۔ ‏

اوگرا کے مطابق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے صارفین کے لیے گیس کی قیمتوں میں 236 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

بلوچستان اور سندھ کے صارفین کو گیس نسبتاً سستی ملے گی تاہم انہیں بھی 159 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافی ادا کرنا پڑیں گے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ آئندہ مالی سال کے لیے کیا گیا ہے اور قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: