صحافیوں کیلیے ہیلتھ کارڈ، سستا گھر اسکیم میں پارٹنرشپ

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت تمام اداروں میں اصلاحات متعارف کروانا چاہتی ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت میڈیا انڈسٹری کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے، جب میڈیا کا ورکر پریشان ہوتا ہے تو اس کا اثر پورے معاشرے پر پڑتا ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ وزیراعطم کی ہدایت کی روشنی میں ہم میڈیا ورکرز کو بھی ہیلتھ انشورنس میں حصہ بناتے ہوئے انہیں پارٹنر بنانے جارہے ہیں جس کے تمام صحافی تنظیموں اور پریس کلب سے مشاورت کر کے ان سے میڈیا ورکرز کی فہرست حاصل کررہے ہیں۔

اس کے ساتھ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان کی خصوصی سستا گھر اسکیم میں بھی صحافیوں کو حصہ دار بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرنے کا اعلان کیا۔

دورانِ گفتگو اپوزیشن کو تصادم کے بجائے بیٹھ کر اقتصادی چیلنجز سے نکلنے کے لیے اکناملک رفارم پروگرام کے طویل مدتی ایجنڈے کی تشکیل کی دعوت دی۔

ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں آیئے پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ملک کو مشکلات سے نکلنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں کیوں عوام پارلیمنٹ سے توقعات وابستہ کیے ہوئے ہیں۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزارت اطلاعات و نشریات کو پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے واجبات کی عید الفطر سے قبل ادائیگی کے لیے اقدامات کرنے کے احکامات دے دیے۔

پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے واجبات کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کو اس سلسلے میں آل پاکستان نیوز پیپر سوسائٹی(اے پی این ایس)، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسو سی ایشن (پی بی اے) کے مشاورت کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوش عاشق اعوان، معاون خصوصی برائے میڈیا یوسف بیگ مرزا، وزیراطلاعات پنجاب صمصام بخاری، سینیٹر فیصل جاوید اور وزیراعظم کے سیکریٹری نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم کو میڈیا انڈسٹری کے مسائل سے آگاہ کیا، اجلاس میں پی بی اے اور اے پی این ایس کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور وزیراعظم نے فردوس عاشق اعوان کو ذاتی طور پر اس سارے عمل کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آئین اور آزادی اظہار رائے کے حق پر مکمل یقین رکھتی ہے اور ملک میں ذمہ دارانہ اور آزادانہ صحافت کا فروغ جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے ناگزیر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت میڈیا انڈسٹری سے وابستہ افراد کی مشکلات سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور ان کے مسائل کا حل ہماری ترجیح ہے اس کے ساتھ انہوں نے وزارت اطلاعات کو یہ بھی ہدایت کی کہ میڈیا کے ذریعے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کی ترویج کریں

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: