ڈائریکٹر ایل ڈی اے کو ہٹانے کا حکم

عدالت نے 4 گھنٹے عدالتی تحویل میں رکھنے کے بعد ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو جانے کی اجازت دیدی۔

لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے اور ڈائریکٹر ایل ڈے کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دیے کہ شرم آنی چاہیے ایل ڈی اے کو دوسروں کو عدالتوں سے جھوٹ بولنے کا کہتے ہیں، آپ کی جرات کیسی ہوئی عدالت کی معاونت کرنے والے پر جانبداری کا الزام لگایا، ایل ڈی اے میں آوے کا آواہ ہی بگڑا ہوا ہے۔
دوران سماعت ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان نے عدالت سے معافی مانگ لی تاہم جسٹس امیر بھٹی نے کہا کہ آپ معافی اپنے پاس رکھیں، کس کی جرات ہے جو عدالت کے حکم میں رکاوٹ ڈالے۔ جسٹس امیر بھٹی کے حکم پر کمرہ عدالت میں ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان گرفتار کرلیا گیا، انسپکٹر شفیق بندیشہ نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے محمد نعمان کو ہتھکڑیاں لگائیں۔

بعد ازاں عدالت نے ڈائریکٹر ایل ڈی اے نعمان کی معافی منظور کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایل ڈی اے کے خلاف شوکاز نوٹس واپس لے لی تاہم جسٹس امیر بھٹی نے ایل ڈی اے نیا ڈائریکٹر تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے ڈائریکٹر ایل ڈی اے نے عدالت میں درست معاونت کرنے پر لیگل ایڈوائزر وقار اے شیخ کی ڈی جی کو شکایات کی تھی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: