افطار کے بعد دال چاول

پاکستانیوں کا من پسند کھانا کیا ہے؟ یہ ایسا آسان سوال ہے جس کا جواب بغیر سوچے سمجھے دیا جا سکتا ہے ،’دال چاول’۔ جسے بنانا آسان ، کھانا آسان۔جو پیٹ اور جیب دونوں پر ہلکا رہتا ہے۔

اپنی انہی اور دیگر کئی خوبیوں کی وجہ سے رمضان میں افطار کے بعد کھانے میں ہلکی پھلکی غذا یعنی دال چاول بہترین رہتے ہیں۔

اجزائے ترکیبی

مونگ کی دال 200 گرام

لال مسور 200 گرام

چاول آدھا کلو

پانی حسب ضرورت

نمک حسب ذائقہ

کھانے کا تیل آدھا کپ

زیرہ ایک کھانے کا چمچ

ہلدی ایک کھانے کا چمچ

پسی ہوئی لال مرچ دو کھانے کے چمچ

ہری مرچ ثابت دو عدد

لہسن پساہوا ایک کھانے کا چمچ

دھنیا پاوڈر ایک کھانے کا چمچ

زیرہ پاوڈر ایک کھانے کا چمچ

چھوٹی پیاز باریک کٹی ہوئی

لہسن باریک کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ

ثابت لال مرچ 4-5

ہرا دھنیا حسب ضرورت

چاول ابالنے کے لیے:

ہرا دھنیہ باریک کٹا ہوا، ایک کھانے چمچ

پودینہ باریک کٹا ہوا،ایک کھانے کا چمچ

لونگ 4-5 عدد

دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا

ثابت زیرہ آدھا کھانے کا چمچ

سفید سرکہ آدھا کھانے کا چمچ

نمک ایک چمچ یا حسب ذائقہ

ترکیب

دال: مونگ اور ماش کی دالوں کو کچھ دیر کے لیے بھگو کر رکھ دیں۔

ایک کھلے منہ کے برتن میں 3 کپ پانی ڈال کر چولہے پر رکھ دیں۔ پانی کو ابال آنے کے بعد اس میں بھیگی ہوئی دونوں دالیں شامل کر دیں۔

دالوں کو 10-15 منٹ کے لیے ابلنے دیں۔ اب اس میں ایک کٹا ہوا ٹماٹر ، ایک چمچ پسا ہوا لہسن شامل کردیں۔5 منٹ کے بعد اس میں پسی ہوئی لال مرچ، نمک ، ہلدی،پسا ہوا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کر دیں۔

اس دوران آمیزے میں چمچ ہلاتے رہیں اور خیال رکھیں کہ آمیزہ بہت زیادہ گاڑھا نہ ہوجائے۔ برتن کو چولہے پر مزید 5 منٹ کے لیے رہنے دیں۔

اتنی دیر میں تڑکے کی تیاری کرلیں۔فرائی پین میں تیل کو ہلکا گرم کر لیں اب اس میں زیرہ اور کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکا براؤن کرلیں۔ثابت لال مرچ اور کٹا ہوا لہسن شامل کرکے ان کا رنگ تبدیل ہوتے ہی فرائی پین کو دال کے برتن میں انڈیل دیں اور برتن کو ڈھانپ دیں۔چولہا بند کرکے ہرا دھنیہ اوپر سے ڈال دیں۔

ابلے ہوئے چاول: ایک کھلے منہ کے برتن میں چاولوں کی مقدار کے مطابق پانی ڈال کر ابلنے کے لیے رکھ دیں، ساتھ ہی اس میں نمک ، ثابت زیرہ ، لونگ اور دار چینی اور سرکہ ڈال دیں ۔ابال آنے پر اس میں کٹا ہوا دھنیہ اور پودینہ بھی شامل کر دیں۔ایک ابال اور آنے کے بعد اس میں دھلے ہوئے چاول ڈال لیں۔

کنی ختم ہوجانے پر برتن کو چولہے سے اتار کر چاولوں کو نتھار لیں۔

لیجیے دال اور چاول کی ‘جگ بھاتی من بھاتی’ جوڑی تیار ہے۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: