نیب کا آصف زرداری کو ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ

قومی احتساب بیورو نے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ضمنی ریفرنس دائر کرنے اور اس میں سابق صدر آصف علی زرداری کو بطور ملزم نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں نیب کی تحقیقات جاری ہے اور تفتیش میں مزید شواہد سامنے آنے پر نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کو غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں ملزم نامزد کیا جارہا ہے۔

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس کا پانچواں ہریش کمپنی سے غیر قانونی ٹھیکوں کا ریفرنس عدالت میں دائر کیا تھا جب کہ عبوری ریفرنس میں اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید اور سیکرٹری سندھ حکومت اعجاز خان کو مرکزی ملزم نامزد کیا گیا تھا۔

نیب کے مطابق سندھ حکومت کے افسران نے ہریش کمپنی اور اومنی گروپ کو غیر قانونی ٹھیکے دیے جب کہ اومنی گروپ کے سربراہ عبدالغنی مجید نے بیٹی مناہل مجید کے نام بے نامی پراپرٹی بنائی۔

نیب کا مزید بتانا ہے کہ ڈی ایچ اے میں کرپشن کے پیسوں سے بنایا گیا قیمتی پلاٹ بھی منجمد کردیا گیا۔

نیب کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر جعلی بینک اکاؤنٹس کی انکوائریز کی ہیں اور مجموعی طور پر 26 انکوائریز اور انویسٹی گیشنز جاری ہیں جن میں 5 انکوائریز اور 3 انویسٹی گیشنز میں آصف زرداری کا کردار سامنے آیا ہے۔

یاد رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کے سلسلے میں نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم (سی آئی ٹی ) تحقیقات کر رہی ہے اور کیسز سے متعلق ریفرنسز کی سماعت اسلام آباد کی احتساب عدالت میں زیر سماعت ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: