سابق گورنر سندھ کا بھائی گرفتار

سابق گورنر عشرت العباد کے بھائی عامرالعباد حراست میں لے لیا گیا ہے۔

عامرالعباد کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ ایک دن پہلے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی تھی لیکن اس کے باوجود پولیس نے ان کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔

عامر العباد کو گلستان جوہر سے حراست میں لیا گیا۔ کراچی پولیس کے مطابق ان کے خلاف چیک باؤنس ہونے کا مقدمہ درج ہے۔

ایڈووکیٹ طارق نیازی نے 40 لاکھ روپے کا چیک باؤنس ہونے پر سٹی کورٹ تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا۔

پولیس کے مطابق عامر العباد کو مقدمہ نمبر 43/19 میں دفعہ 489 ایف کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: