ٹی بی مائیکرو ایس ڈی کارڈ اب صارفین کے لیے دستیاب

اسمارٹ فونز میں ریزولوشنز بڑھنے کا مطلب ویڈیوز اور تصاویر کا زیادہ حجم ہوتا ہے مگر خوش قسمتی سے فلیش میموری کارڈ اس مشکل سے عارضی طور پر نجات دلاتے ہیں۔

مگر کیا آپ ایسا میموری کارڈ استعمال کرنا پسند کریں گے جس کی میموری 1 ٹیرا بائیٹ ہو ؟

جی ہاں واقعی دنیا کا سب سے زیادہ اسٹوریج رکھنے والے مائیکرو ایس ڈی کارڈ اب فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے جس میں 1 ٹی بی میموری محفوظ کی جاسکتی ہے۔

ویسٹرن ڈیجیٹل کے سان ڈسک برانڈ نے ایک ٹی بی اسٹوریج رکھنے والے یو ایچ ایس۔آئی مائیکرو ایس ڈی ایکس سی کارڈ رواں سال فروری میں بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران متعارف کرایا تھا۔

یعنی اس سے آپ سام سنگ کے گلیکسی ایس 10 پلس کے ایک ٹی بی اسٹوریج والے فون کی میموری کو دوگنا بڑھاسکتے ہیں۔

اس موقع پر ویسٹرن ڈیجیٹل نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے کارڈ کی پرفارمنس کو بہتر کیا اور 160MB/s ریڈ اسپیڈ رکھی ہے۔

اب یہ میموری کارڈ 450 ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے دستیاب ہوگا جو کہ سننے میں بہت زیادہ قیمت ہے کیونکہ اس کمپنی کا 512 جی بی کا کارڈ 200 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے جبکہ 400 جی بی کارڈ محض 90 ڈالرز کا ہے۔

مگر کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک ٹی بی کارڈ کو اینڈرائیڈ فون یا گو پرو کیمرا میں 4 کے ویڈیو اسٹوریج کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

کمپنی کی جانب سے اس کے ایکسٹریم پرو ورژن پر بھی کام کیا جارہا ہے جس میں ڈیٹا ریڈ کرنے کی اسپیڈ 170MB/s جبکہ رائٹ اسپیڈ 90MB/s ہوگی مگر اسے فروخت کرنے کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

x

Check Also

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

دنیا کی 90 بڑی کمپنیوں نے فیس بک پر اشتہارات کا بائیکاٹ کردیا

نسل پرستی، تشدد، جھوٹ اور نفرت کے خلاف دنیا کی 90 سے زائد بڑی کمپنیوں ...

%d bloggers like this: