شاہد کپور کا مومی مجسمہ

بولی وڈ اداکار شاہد کپور کو ہندی سینما انڈسٹری میں کامیاب 16 سال گزارنے کے بعد اب اپنا خود کا مجسمہ ملنے کا اعزاز ملا۔

شاہد کپور کے مومی مجسمے کو سنگاپور کے مادام تساؤ میوزیم میں سجایا گیا ہے۔

مجسمے کی رونمائی کے موقع پر شاہد کپور کے ہمراہ ان کی اہلیہ میرا راجپوت بھی موجود تھیں۔

https://www.instagram.com/shahidk_online/?utm_source=ig_embed&ig_mid=XM9P5wABAAHPBzjp4DFex4S1jgd2

اس موقع پر اداکار سے سوال کیا گیا کہ وہ اس یادگار موقع پر اپنے دونوں بچوں کو ساتھ کیوں نہیں لائے؟ جس پر شاہد کپور کا کہنا تھا کہ ان کے خیال سے ان کے بچے اپنے والد جیسے ایک اور شخص کو دیکھ کر خوف ذدہ ہوسکتے تھے۔

شاہد کپور نے اپنے مومی مجسمے کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی۔

https://www.instagram.com/shahidkapoor/?utm_source=ig_embed&ig_mid=XM9P5wABAAHPBzjp4DFex4S1jgd2

اداکار کے اس شاندار مومی مجسمے کی سوشل میڈیا پر بھی خوب تعریف ہورہی ہے جبکہ اسے حقیقت سے قریب تر قرار دیا جارہا ہے۔

سنگاپور کے اس میوزیم میں شاہد کپور کے ساتھ ساتھ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کاجول اور مادھوری ڈکشٹ کے مجسمے بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اس ہی میوزیم میں اداکارہ انوشکا شرما کا مومہ مجسمہ بھی سجادیا گیا تھا۔

مادام تساؤ کا پہلا میوزیم لندن میں موجود ہے، التبہ وہاں چند خاص بولی وڈ اداکاروں کے مومی مجسمے ہی موجود ہیں۔

لندن کے مادام تساؤ میوزیم میں امیتابھ بچن، شاہ رخ خان، کرینہ کپور خان، ریتھک روشن، ایشوریا رائے، سلمان خان, کرن جوہر اور مادھوری ڈکشٹ کے مومی مجسمے موجود ہیں۔

رواں سال کے آغاز میں بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا مومی مجسمہ بھی لندن کے مادام تساؤ میوزیم کی زینت بنا۔

https://www.instagram.com/madametussauds/
دپیکا پڈوکون کے مجسمے کو بولی وڈ شخصیات میں اب تک کا سب سے بہترین مومی مجسمہ قرار دیا گیا تھا۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: