جے ایف 17 تھنڈر نئے ریڈار کے ساتھ

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا کہنا ہے نئے ریڈار کے ساتھ جے ایف 17 تھنڈر بلاک تھری کی تیاری رواں سال شروع کی جائے گی۔

غیر ملکی جریدے “جینز” کو انٹرویو دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان کا کہنا تھا کہ جدید ترین لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کی تیاری رواں سال شروع ہوگی، امید ہے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3، نئے ریڈار کے ساتھ مارچ 2020ء تک آپریشنل ہوگا ، اییسا ریڈار بنانے والی 2 چینی کمپنیوں میں سے ایک کا انتخاب جلد کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ میں مزید تین جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو طیارے جون میں شامل کئے جائیں گے۔ جس سے اِن طیاروں کی کھیپ مکمل ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار کردہ دو نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی بھی تربیتی امور کیلئے شامل کیا جا رہا ہے، جے ایف 17 تھنڈر بلاک ٹو جدید ترین کثیر الکردار، مہلک لڑاکا طیارہ ہے۔

پاکستان ایروناٹیکل کمپلکس نے 2009 سے اب تک 10 سال میں 100 جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنائے ہیں۔

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: