ساس زندہ جلا ڈالی

سرائے عالمگیر میں بہو نے آشنا کے ساتھ مل کر معذور ساس کو زندہ جلا دیا۔
صائقہ نامی خاتون نے اپنے آشنا تنویر احمد سے مل کر اپنی ساس فضلیت بی بی کو پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
آگ کی لپیٹ میں آکر کمرے میں فضلیت بی بی کا نواسہ بھی جھلس گیا۔ 5 سالہ نواسے کی خطرے سے باہر ہے۔
چیخ وپکار کی آواز سن کر اہل خانہ نے فضلیت بی بی کو بچانے کی کوشش کی۔ اسپتال منتقل کیا گیا لیکن 80 فیصد جل جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزموں کو حراست میں لے لیا۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: