بنگلادیش میں پہلی جیت بےفائدہ

انڈر16 کرکٹ ٹیم نے دورہ بنگلا دیش میں پہلی جیت حاصل کرلی۔۔
پاکستان انڈر16کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میں بنگلا دیش کو29 رنز سے شکست دی۔

280رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش کی ٹیم47 ویں اوور میں250 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد اسیر اورفرہاد خان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے پہلے بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان انڈر16 ٹیم نے مقررہ50 اوورز میں 8 وکٹوں پر279 رنز بنائے۔

حسیب اللہ نے129 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔۔ سمیر ثاقب64 رنز بنا کر دوسرے نمایاں رہے۔

حسیب اللہ کو شاندار بیٹنگ پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ تین میچوں کی سیریز بنگلادیش نے دو ایک سے اپنے نام کی۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: