عامر خان بھی معین اختر کے مداح

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان بھی لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے لیجنڈ اداکار معین اختر کے مداح نکلے۔

لاجواب اداکاری اور با کمال میزبانی کی بدولت چار دہائیوں تک پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں کے دلوں میں راج کرنے والے معین اختر آج اس وقت ہمارے درمیان تو موجود نہیں لیکن اُن کی پاکستان کے لئے گراں قدر خدمات آج بھی دلوں میں تازہ ہیں۔

موجودہ دور کے کئی فنکار معین اختر کی مزاحیہ اداکاری سے اس قدر متاثر ہیں کہ وہ خود کو لیجنڈ اداکار کا سب سے بڑا مداح سمجھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ کے صف اول کے اداکار عامر خان نے بھی خود کو معین اختر کا سب سے بڑا مداح ہونے کا اعلان کیا۔

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکار عامر خان کے ساتھ ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ خوش گوار موڈ میں اداکار کے ساتھ مصافحہ کرتے نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی مشاہد حسین نے یہ بھی کہا کہ چین کے صدر شی جنگ پنگ کی میزبانی میں منعقدہ ایشیائی تہذیبوں کے درمیان پہلے مکالمے میں عامر خان کے ساتھ اچھی ملاقات رہی۔

مشاہد حسین نے اپنی ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا کہ عامر خان کی فلم ’دنگل‘ چین میں سپر ہٹ رہی ہے جب کہ عامر خان نے ملاقات کے دوران کہا کہ ’میں لیجنڈ اداکار معین اخترکا بہت بڑا مداح ہوں۔ وہ حیرت انگیز اور با صلاحیت اداکار تھے‘۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: