’درج‘ کو ریلیز تاریخ مل گئی

پاکستانی اداکار شمعون عباسی کی فلم ’درج‘ کا پہلا ٹریلر چند روز قبل مداحوں کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا، جس کی ریلیز ہونے کی تاریخ کا اب اعلان کردیا گیا۔

فلم رواں سال 11 اکتوبر کو دنیا بھر میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

درج امریکا، برطانیہ، کینیڈا، یو اے ای، کویت، بحرین، عمان اور قطر میں ریلیز ہوگی۔

اس فلم کی کہانی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں اور لاپتہ افراد کی تلاش پر مبنی ہے۔

درج‘ کی ہدایات بھی شمعون عباسی نے دی ہے، جب کہ انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جہاں خود شمعون عباسی ایکشن دکھاتے نظر آئیں گے، وہیں ان کے ساتھ مائرہ خان، شیری شاہ، نعمان جاوید اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

شمعون عباسی کا اپنی فلم کے حوالے سے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’ہر کوئی کامیڈی فلمیں بنانے میں مصروف ہے، کیوں کہ لوگوں کو یہ زیادہ پسند آسکتی ہیں اور ایسی فلموں کی تشہیر بھی آسان ہے، اسپانسرز بھی باآسانی مل جاتے ہیں، ہمیں اپنی فلم کے لیے کوئی اسپانسر نہیں ملا، نہ کیس چینل نے ہماری فلم کی تشہیر کی، اس کے باوجود ہم نہیں رکے اور اپنی فلم پر کام کرتے رہے۔

’درج‘ کو شام فلم کے بینر تلے ریلیز کیے جائے گا۔

x

Check Also

عائزہ خان کی خوبصورتی پر اشنا شاہ کا تعریفی پوسٹ

عائزہ خان کی خوبصورتی پر اشنا شاہ کا تعریفی پوسٹ

پاکستانی اداکارہ عائزہ خان کی خوبصورتی کے مداح دیوانے ہیں اور اب ان میں شوبز ...

%d bloggers like this: