ماہرہ خان کی پوچھا لگاتے ہوئے ویڈیو وائرل

عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کا شمار صرف پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کی خوبصورت اور باصلاحیت اداکاراؤں میں ہوتا ہے تاہم اب اداکارہ کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ پوچھا لگاتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

دنیا بھرمیں مشہور شخصیات خاص طور پر اداکاراور اداکاراؤں سے متعلق ایک عام خیال پایا جاتا ہے کہ یہ لوگ عام لوگوں کی طرح گھر کا کام کرنا تودورہل کر پانی بھی نہیں پیتے ہوں گے۔ جب کہ ان مشہور اداکاروں کا سیٹ پر چھوٹے موٹے کام کرنے والے افراد سے ہتک آمیزرویہ بھی کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، جس کی مثال پاکستانی ڈراموں کی غیر معروف اداکارہ صبورعلی ہیں، جنہوں نے اپنے اسٹنٹ ڈائریکٹرکو کھڑکی صاف کرنے پر مذاق کا نشانہ بنایاتھا۔ تاہم ماہرہ خان کی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو نے اداکاروں سے متعلق اس سوچ کو بدلنے میں اہم کردارادا کیا ہے۔

دنیا بھرمیں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اس بات سے بے فکر ہوکراسٹیج کا پوچھا لگاتی نظر آرہی ہیں کہ وہ پاکستان کی نمبرون اداکارہ ہیں۔ ماہرہ خان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے اورصارفین ماہرہ کی اس ادا پر بھی فدا ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں اوران کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔ کچھ لوگوں نے توماہرہ خان کو دورحاضر کی ’سنڈریلا‘ قرار دے دیا ہے جب کہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ صبورعلی کوماہرہ خان سے سبق سیکھنا چاہیے۔

ایک صارف نے ماہرہ خان کی اس ویڈیو پرتبصرہ کرتے ہوئے ان کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملاتے ہوئے کہا میں مشہورشخصیات کا مداح نہیں کیونکہ تقریباً تمام اداکارخود کو کسی شہزادے یا شہزادی کی طرح پیش کرتے ہیں اورایسے کلچر کو فروغ دیتے ہیں جو ہمارے لوگ افورڈ نہیں کرسکتے۔ تمام اداکاروں کا رہن سہن غیر حقیقی اور جعلی لگتا ہے۔ لیکن ماہرہ خان کی یہ ویڈیو دیکھ کر میرا ذہن تبدیل ہوگیا ہے۔

x

Check Also

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

شرمین عبید چنائے نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا

آسکر اکیڈمی ایوارڈ یافتہ، پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور عزاز حاصل کر ...

%d bloggers like this: