تیسرا ون ڈے آج

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 5 ایک روزہ میچز کی سیریز کا تیسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

برسٹل کاؤنٹی گراؤنڈ میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے مدمقابل ہوں گی، سیریز میں میزبان انگلینڈ کو 0-1 کی برتری حاصل ہے۔

تیسرے ون ڈے کے لیے قومی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے، شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین اور یاسر شاہ کی جگہ جنید خان 11 رکنی ٹیم کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

میزبان انگلش ٹیم میں بھی دو سے تین تبدیلیاں متوقع ہیں اور ورلڈکپ سے قبل جوئے ڈینلے کو پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میں آزمایا جاسکتا ہے۔

دوسرے ون ڈے میں برق رفتار سنچری بنانے والے جوس بٹلر کو بھی آرام دیا جاسکتا ہے جب کہ عادل رشید اور جوفرا آرچر آج کے میچ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ممکنہ پاکستانی ٹیم

امام الحق، فخر زمان، بابر اعظم، آصف علی، کپتان سرفراز احمد، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی یا محمد حسنین، جنید خان۔

ممکنہ انگلش ٹیم

جیسن روئے، جونی بریسٹو، جوئے روٹ، کپتان این مورگن، جیمس ونس، بین اسٹوک، جوئے ڈینلے، معین علی، ٹام کران، کرس ووکس اور لیام پلنکٹ۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: