کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارنے پر پابندی

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے مارنے پر پابندی لگادی۔

فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کاروباری مراکز اور دفاتر پر چھاپے کے ساتھ ٹیکس دہندگان کی لسٹ میں سے کسی کا نام معطل کرنے پر بھی پابندی لگادی گئی۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہےکہ اگر کسی کا نام ٹیکس دہندگان فہرست سے معطل کرنا ہو تو ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے اجازت لینا ہوگی۔

اس کے علاوہ کسی ادارے کی ٹیکس چوری سے متعلق ثبوت ہونے پر چھاپے سے قبل ممبر آپریشن اور چیئرمین ایف بی آر سے پیشگی اجازت لینا ہوگی۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: