یورپ جانے کی خواہش، لڑکی عزت گنوا بیٹھی

یورپ جانے کی خواہش مند لڑکی کو ویزا کنسلٹنٹ نے حوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

منڈی بہاؤالدین کی ثانیہ نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ برطانیہ جانا چاہتی تھی، اس کی سہیلی نے ویزا کنسلٹنٹ کا ٰنمبر دیا۔

کنسلٹنٹ کے دفتر گئی تو اس نے دست درازی شروع کردی۔ لڑکی کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کو دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملزموں نے اس کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنا لی اور بلیک میل کرتا رہا۔

پہلے لڑکی عزت بچانے کے لیے خاموش رہی لیکن تنگ آکر پولیس سے رجوع کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتا کرلیا ہے۔

x

Check Also

خاتون سے جنسی ہراسگی، محکمہ صحت کے 2 افسران کو سزا

صوبائی محتسب سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر محکمہ صحت کے 2 افسران ...

%d bloggers like this: