مہنگائی قرض اتارنے کیلئے

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ’ہمیں احساس ہے کہ اس وقت ہمارے لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں، قرضے اتارنے کے لیے قوم کو مشکلات سے گزرنا پڑے گا۔

راولپنڈی میں زچہ و بچہ ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہتے ہیں کہ غریب عوام کے گھر میں جب بیماری ہو تو اسے کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی ضرورت ہوگی نئے اسپتال بنائیں گے، عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’حکومت نوجوانوں کو قرضے دے کر انہیں اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کا موقع دے گی اور اسی طرح ہم دیہات میں گائے بھینس دے کر گھرانوں کو خوشحال بنائیں گے‘۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے سر پر چھت ہو، ہم غریب عوام کے لیے سستے گھر کا منصوبہ تیار کرلیا ہے جس کا جلد آغاز ہوجائے گا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں احساس ہے کہ اس وقت ہمارے لوگ مہنگائی کی وجہ سے مشکل میں ہیں، مہنگائی ہونے کی وجہ قرضے ہیں اور ہمارے پاس دو ہی آپشن تھے کہ ہم یا تو مزید قرضے بڑھنے دیں یا قیمتیں بڑھائیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ہم نے قرضے اتارنے کے لیے نظام ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور قرضوں کے اترنے تک قوم کو مشکل وقت برداشت کرنا ہوگا‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’قوموں پر اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں اور انشاءاللہ یہ ملک بھی بہتری کی طرف جائے گا‘۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: