’الہ دین‘ کے لیے زین ملک کی گلوکاری میں واپسی

پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک طویل عرصے سے گلوکاری کے شعبے سے خود کو دور رکھے ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے شاندار انداز میں واپسی کرلی۔

زین ملک نے امریکی گلوکارہ زویہ وارڈ کے ساتھ مل کر ڈزنی کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’الہ دین‘ کے لیے ایک گانا گیا جو انٹرنیٹ پر بےحد پسند کیا جارہا ہے۔

دونوں گلوکاروں نے ڈزنی فلم ’الہ دین‘ کا کامیاب گانا ’اے ہول نیو ورلڈ‘ نئے انداز میں گایا، جس کی ویڈیو بھی اس ہی فلم سے متاثر نظر آرہی ہے۔

https://youtu.be/rg_zwK_sSEY

گانے کی ویڈیو میں صرف دونوں گلوکاروں کو پیش کیا گیا، جبکہ الہ دین فلم کا کوئی بھی سین اس گانے کی ویڈیو میں شامل نہیں کیا گیا۔

ڈزنی کمپنی کے مطابق زین ملک کا یہ گانا جلد ریلیز ہونے والی لائیو ایکشن ریمیک فلم الہ دین کے آخر میں پیش کیا جائے گا

خیال رہے کہ فلم میں الہ دین کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود ادا کریں گے، برطانوی اداکارہ ناومی سکاٹ فلم میں ‘جاسمین’ بنیں گی، جبکہ ول سمتھ فلم میں ‘جنی’ کا کردار کرتے نظر آئیں گے۔

1992 کی کامیاب کارٹون فلم ‘الہ دین’ کا لائیو ایکشن ریمیک رواں سال 22 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

رواں سال فلم کا پہلا ٹریلر بھی مداحوں نے خوب پسند کیا تھا۔

https://youtu.be/foyufD52aog

x

Check Also

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

امیتابھ کی فلم سیٹ پر کھلونا بائیک چلانے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے سیٹ پر کچھ تفریحی لمحات کی ایک جھلک ...

%d bloggers like this: