ڈیوڈ بیکہم پر ڈرائیونگ کی پابندی

انگلینڈ کے سابق فٹبالر ڈیوڈ بیکہم پر گاڑی چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے پر 6 ماہ کی ڈرائیونگ کی پابندی عائد کردی گئی۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق 44 سالہ سابق کھلاڑی نے 21 نومبر کو لندن میں عوام کی جانب سے نشاندہی کرنے پر اپنی غلطی کا اعتراف کیا۔

جنوبی لندن کے بروم لے مجسٹریٹ کورٹ نے فٹبالر کے لائسنس پر 6 ماہ کی پینالٹی پوائنٹس عائد کیے اور 750 پاؤنڈ جرمانہ عائد کرتے ہوئے 100 پاؤنڈ استغاثہ کی فیس اور 75 پاؤنڈ سرچارج فیس ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔

ضلعی جج کیتھرین مور کا کہنا تھا کہ ڈیوڈ بیکہم کے لائسنس میں اس سے قبل تیز رفتاری کے باعث 6 پوائنٹس لگے ہوئے تھے جس کے بعد اب لگنے والے پوائنٹس کے بعد وہ 12 پوائنٹ کی حد پار کرچکے ہیں جس سے انہیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا۔

x

Check Also

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

شاہین آفریدی کی اہلیہ انشا کی رخصتی کے جوڑے کی قیمت کیا تھی؟

قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی  انشا آفریدی گزشتہ روز  پیا ...

%d bloggers like this: