جہلم کے علاقے دھنیالا میں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث باپ اور دو بیٹوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تھانہ منگلا کی حدود میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ گھر کے قریب کنویں کے اندر پیٹر انجن کو چلانے کے لیے ایک نوجوان گیا تو کنویں کے اندر گیس ہونے کی وجہ سے اوپر نہیں آسکا۔
انہوں نے بتایا کہ اندر جانے والے پہلے نوجوان کو بچانے کی خاطر مزید 5 لوگ بھی کنویں میں گئے لیکن کوئی بھی واپس نہیں آیا۔