وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے بعد شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بات دلچسپ ہے کہ شبر زیدی ایف بی آر کے ملزم ہیں اور ان کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے عدالت میں کیس دائر کیا ہوا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں دو ہزار سترہ میں کیس نمبر 2278 دائر کیا گیا تھا۔ ایف بی آر نے شبر زیدی اور ان کی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ فرم میسرز فرگوسن کو فریق بنایا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں ایف بی آر کے افسروں نے اپنے تحفظات بھی ظاہر کیے تھے لیکن انہیں مسترد کر دیا گیا۔
شبر زیدی کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن میں تاخیر بھی ہوئی لیکن پھر قانونی پیچیدگیوں پر انہیں اعزاز چیئرمین ایف بی آر تعینات کر دیا گیا۔ انہیں تنخواہ تو نہیں ملی لیکن اختیارات پورے ملیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شبر زیدی دو سال کے لئے ایف بی آر کے چیئرمین ہوں گے ۔۔