لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا جنم

برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کے ہاں 6 مئی کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

اب اس جوڑے نے اپنے بیٹے کی اولین تصاویر دنیا کے ساتھ شیئر کردی ہیں۔

شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ ونڈسر کیسل کے سینٹ جارج ہال میں بدھ کو فوٹو سیشن کرایا۔

میگھن مارکل نے بی بی سی نیوز کو بتایا کہ ماں بننا ایک جادو جیسا ہے ‘میرا مطلب ہے کہ میرے پاس اب دنیا کے 2 بہترین مرد ہیں اور میں بہت خوش ہوں’۔

فوٹو بائی DOMINIC LIPINSKI - WPA POOL/رائٹرز

انہوں نے مزید کہا ‘وہ بہت پرسکون ہے اور بہت پیارے مزاج کا مالک ہے’۔

شہزادہ ہیری نے اس موقع پر کہا ‘مجھے حیرت ہے کہ اس نے یہ مزاج کس سے پایا’۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے مئی 2018 میں شادی کی تھی۔

جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش کا باضابطہ اعلان آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کیا گیا۔

فوٹو بائی DOMINIC LIPINSKI - WPA POOL/اے ایف پی

جوڑے نے بچے کی پیدائش سے کچھ ہفتے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

شاہی محل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ میگھن مارکل بچے کو ہسپتال میں جنم نہیں دیں گی اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش کو لوگوں کی نظروں سے دور رہیں گی۔

شاہی خاندان کا کہنا تھا کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل پہلے بچے کی پیدائش کو نجی رکھنا چاہتے ہیں اور جوڑا نہیں چاہتا کہ ان کے ہاں ہونے والا پہلا بچہ دنیا میں آتے ہی میڈیا کا توجہ بنے۔

تاہم ایسا ہوا نہیں کیونکہ میگھن مارکل کو ہسپتال لے جایا گیا اور اب بچے کو بھی میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: