پہلے بجٹ یا شہبازشریف؟

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان واپسی سے متعلق واضح بیان دے دیا۔

لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں شہباز شریف نے پاکستان واپسی کا وقت بتادیا اور کہا کہ برطانیہ میں میرے مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ بجٹ پیش ہونے سے قبل پاکستان پہنچ جائیں گے، برطانیہ میں مستقل قیام کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آئندہ چند روز میں میڈیکل ٹیسٹ ہونے ہیں، میڈیکل ٹیسٹ کے بعد ڈاکٹروں کی اجازت سے وطن واپس روانہ ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ 8 مئی کو میری کینسر اسپیشلسٹ سےملاقات مقرر ہے، ن لیگی کارکنوں کو بدظن کرنے کےلئے مجھ سے متعلق بے بنیاد خبریں اڑائی جارہی ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے یہ بھی کہا کہ وہ تین ہفتہ قبل اپنی پوتی سے ملاقات اور طبی معائنہ کرانے لندن آئے تھے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے لندن سے وطن واپس نہ آنے سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اس حوالے سے بیان داغا تھا۔

شہباز شریف علاج کی غرض سے لندن گئے تھے اور اب اطلاعات ہیں کہ ان کے لندن کے قیام میں توسیع ہو گئی ہے۔

شہباز شریف کو 7 مئی کو پاکستان واپس آنا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنے ذاتی معالج سے مشورے کے بعد انہوں نے لندن میں قیام کو بڑھا دیا ہے۔

مسلم لیگ ن نے شہباز شریف کی جگہ رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی نامزد کر دیا ہے جبکہ شاہد خاقان عباسی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ہوں گے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: