نواز شریف کی جیل واپسی، مریم نواز جلوس کی قیادت کرینگی

نواز شریف کی جیل واپسی، مریم نواز جلوس کی قیادت کرینگی

سابق وزیراعظم نواز شریف مدت ضمانت ختم ہونے پر آج واپس جیل جائیں گے۔ مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے وہ قائد کی جیل واپسی پر احتجاج کی شکل میں کوٹ لکھپت جیل جائیں گے۔

مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے ”
میں میاں صاحب کے ساتھ جاؤں گی اور کارکنوں سے بات بھی کروں گی۔ انشاءاللہ ”

مریم نے نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں لکھا”
جتنا کٹھن فیصلہ ایک باپ کا بیٹی کا ہاتھ تھامے جیل جانے کا تھا، اتنا ہی کٹھن ایک بیٹی کا اپنے محبوب والد کو جیل چھوڑ کر آنا ہے۔ مگر میں جاؤں گی۔ کیونکہ مقصد قومی ہے اور باپ بیٹی کے رشتوں سے کہیں بڑا ہے۔ قومی مقاصد قربانی مانگتے ہیں۔ کل انشاءاللہ میں کارکنوں کے ساتھ ہوں گی۔ ”

اس سے پہلے مریم نواز نے ٹوئٹر پر پروفائل پکچر بھی تبدیل کی

نواز شریف کی جیل واپسی، مریم نواز جلوس کی قیادت کرینگی

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: