2ماہ میں 2.5ارب ڈالرزکا کمرشل قرضہ واجب الادا

پاکستان پر 2ماہ میں 2.5ارب ڈالرزکا کمرشل لون واجب الادا،2مئی کو پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 8.8ارب ڈالرز تھے، ادائیگی سے ذخائر مزید کم ہوجائینگے۔ تفصیلات کےمطابق ایسے وقت میں کہ جب 6.4ارب ڈالرز کا بیل آوٹ پیکج لینے کے لئے آئی ایم ایف اور پاکستان کےسخت ترین مذاکرات جاری ہیں پاکستان کو مالی سال 2018-19 کے آخری دو مہینوں (مئی اور جون) میں قرض دینے والے عالمی اداروں کو 2.575ارب ڈالرز کا قرض بشمول (بنیادی رقم اور سود) ادا کرنا ہے۔پاکستان کےگھٹتے ہوئے غیر ملکی کرنسی ذخائرا ورآئندہ 2سال کےدوران 27ارب ڈالرز کے قرض کی ادائیگی کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے یہ کہاجاسکتا ہے کہ آئی ایم ایف سےمذاکرات میں پاکستان کی پو زیشن کمزور ہوئی ہے اور خاص کر کہ ایک ایسے وقت میں کہ جب عالمی فنڈ کا اسٹاف ممبرپاکستان کے مرکزی بینک کا گورنر تعینات کیا جاچکا ہے۔ دی نیوز کو موصول سرکاری دستاویز کے مطابق حکومت کوموجودہ ماہ(مئی ) میں 840ملین ڈالرز کے کمرشل لون کی ادائیگی کرنا ہے ۔اس سلسلے میں موقف لینے کے لئے اس نمائندے نے حال ہی تعینات ڈائریکٹر جنرل ڈیٹ آفس عبدالرحمان وڑائچ کے دفتر کا 2بار دورہ کیا تاہم اسٹاف ممبرز کی جانب سے کہا گیا کہ صاحب مصروف ہیں اور وہ ہر وقت ملاقات نہیں کرسکتے۔پاکستان کوموجودہ مالی سال کےدوران

چین ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے مجموعی طور پر 9ارب ڈالرز موصول ہوئے ،2مئی کو پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 8.8ارب ڈالرز تھے۔ آئندہ مہینوں میں 2.575ارب ڈالرز کی ادائیگی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے غیرملکی ذخائرمزید کم ہوجائینگے اگر رواں مالی سال پاکستان کو کہیں سے ڈالرز موصول نہیں ہوتے۔ مئی میںبطور کمرشل لون پاکستان کو 810ملین ڈالرز بنیادی رقم جبکہ 30ملین ڈالرز بطور سود ادا کرنا ہے۔ جون میںبطور کمرشل لون پاکستان کو767.04 ملین ڈالرز بنیادی رقم جبکہ 40.26ملین ڈالرز بطور سود ادا کرنا ہے۔پیرس کلب ممالک کو قرض کی ادائیگی کے لحاظ سے پاکستان کو جاپان کو 157.45ملین ڈالرز مئی میں جبکہ جون میں 194.46ملین ڈالرز ادا کرنا ہیں۔مئی میں فرانس کو78ملین ڈالرز ، جرمنی کو45.02ملین ڈالرز اور امریکا کو61ملین ڈالرز قرض کی ادائیگی ہونا ہے۔

x

Check Also

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاستدانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

سلام آباد:مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف،سابق صدر آصف علی زرداری اور ...

%d bloggers like this: