اسرائیلی حملوں میں 7 فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 7 فلسطینی نوجوان شہید اور خواتین و بچوں سمیت 51 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پٹی پر اپنے گھروں کو واپسی مہم کے 57 ویں مارچ کے دوران قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 نوجوان 31 سالہ رمزی اور 19 سالہ رائد خلیل ابوذر موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ اسرائیلی فضائیہ کی بمباری میں مزید دو فلسطینی نوجوان 33 عبداللہ ابراہیم ابو ملوح، اور 29 سالہ اعلا البوبالی شہید ہوگئے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور شیلنگ سے 51 افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک فاطمہ حجازی ہیں جن کے سر پر گولی ماری گئی ہے اور وہ شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جب کہ خاتون صحافی سفینہ کا ہاتھ زخمی ہوا دیگر زخمیوں میں 10 بچے، 2 خواتین اور 3 پیرا میڈیکل اسٹاف سمیت نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Palestine 3

دوسری جانب قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے سے اسرائیلی حدود میں تقريباً 50 راکٹ داغے گئے، جس کے رد عمل ميں اسرائيلی فضائیہ نے کارروائی کی جب کہ غزہ کی سرحد پر ’گریٹر مارچ‘ کے دوران مظاہرین نے اسرائیلی افواج پر پتھراؤ کیا جس سے دو اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ نہتے فلسطینی شہری گزشتہ برس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر اپنے گھروں کو واپسی کی مہم کے تحت ہر جمعے کو پر امن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں اور اس سلسلے میں 57 مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 300 سے زائد فلسطینی شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

x

Check Also

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

پریانتھا کی والدہ کے میت سے لپٹ کر رونے کے رقت آمیز مناظر، تصاویر سامنے آگئیں

سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پریانتھا ...

%d bloggers like this: