ایک تصویر، ڈھائی لاکھ کہکشائیں

ہبل خلائی دوربین کی لاتعداد تصاویر کو جوڑ کر ایک حیرت انگیز تصویر بنائی گئی ہے جس میں ایک ہی جگہ 265,000 مختلف کہکشائیں دیکھی جاسکتی ہیں۔

اس تصویر کو ہبل پر کام کرنے والی ایک مخصوص ٹیم نے بنایا ہے جسے ہبل لیگسی فیلڈ کا نام دیا گیا ہے۔ تصویر کا مدھم ترین نقطہ بھی ایک بہت بڑی کہکشاں کو ظاہر کرتا ہے۔

تصویر بنانے میں ماہرین نے کئی سال لگائے ہیں اور کئی ہزار تصاویروں کو جوڑ کر ایک موزائیک بنایا ہے جس میں ہزاروں فلکیاتی اجسام کو سمویا گیا ہے۔ ان میں سے بعض کہکشائیں زمین سے اربوں نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں جو کائنات کے ابتدا میں پیدا ہوئی تھیں۔

لگ بھگ 7500 مختلف تصاویر سے بنائے جانے والے اس پوسٹر میں کہکشاؤں کو مختلف طولِ موج مثلاً حقیقی روشنی، الٹراوائلٹ اور ایکس رے وغیرہ میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 16 برس کا ڈیٹا استعمال کیا گیا ہے اور ان تصاویر کی پروسیسنگ کے لیے کئی سافٹ ویئر اور 31 ہبل پروگراموں سے مدد لی گئی ہے۔

تحقیقی ٹیم کے سربراہ گارتھ الینگورتھ کہتے ہیں کہ ایک ہی تصویر میں کائنات کے پھیلاؤ اور کہکشاؤں کے ارتقا کو دیکھاجاسکتا ہے۔ ان میں بچہ کہکشاں سے لے کر جوان اور مکمل ترین کہکشائیں بھی شامل ہیں جو اپنے اپنے تشکیلی مراحل سے گزررہی ہیں۔

تصویر سازی کے لیے باقاعدہ کام 2004 میں شروع کیا گیا تھا۔ تاہم ہبل کے بعد دیگر خلائی دوربینوں سے بھی کائناتی تصاویر کا موزائک بنایا جائے گا۔

x

Check Also

رینج روور، بینٹلے میں ڈرائیونگ سیکھیں، لگژری ڈرائیونگ سکول کھل گیا

ڈرائیونگ سکول میں جاتے ہی جو کار آپ کو دی جاتی ہے، اس کو دیکھتے ...

%d bloggers like this: