رکٹ کی عالمی تنظیم (آئی سی سی) نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی نئی عالمی فہرست جاری کردی جس میں پاکستان سمیت 80 ممالک شامل ہیں۔
آئی سی سی کی رپورٹ کے مطابق کی جانب سے رینکنگ میں توسیع کا مقصد کرکٹ کے کھیل کی عالمی سطح پر فروغ ہے۔
ضابطے کے مطابق ایسوسی ایٹ ممالک کے خلاف کم از کم 6 میچز کھیلنے والی ٹیموں کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے جن میں دنیا کے تمام برِاعظوں کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ان ٹیموں میں آسٹریا، بوٹسوانا، لشوتھو، ارجنٹینا اور موزمبیک جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔
پہلی مرتبہ آئی سی سی کے ممبر ممالک سمیت 80 ممالک کو عالمی سطح پر اپنی پہچان بنانے کا موقع حاصل ہوا ہے، جہاں ان ٹیموں کے مداح حریف ٹیموں کے خلاف اپنی ٹیم کی پوزیشن کا تعین کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی نے 2016 میں ایک قانون متعارف کروایا تھا جس میں ایسوسی ایٹ ممبر ممالک کے 6 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل لینے کے بعد انہیں آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا درجہ مل جاتا ہے۔
تاہم مذکورہ 80 ممالک کی فہرست میں فل ممبر اور چند ایسوسی ایٹ ممالک کے علاوہ دیگر تمام ممالک کو اسی قانون کے تحت بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس دے کر اس میں شامل کیا گیا ہے۔
مذکورہ فہرست میں پاکستان 286 پوائنٹس لے کر واضح مارجن کے ساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ دوسرے سے پانچویں نمبر کی ٹیمیں صرف 2 پوائنٹس کے فرق سے ایک دوسرے کے پیچھے ہیں۔
جنوبی افریقہ 262 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، انگلینڈ 261 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، آسٹریلیا 261 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارت 260 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجو ہے۔
اختتامی 6 نمبروں پر موجود انڈونیشیا، چین، گمبیا، سوازی لینڈ، روانڈا اور لشوتھو کے صفر پوائنٹس نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ قبرص، سائمن آئی لینڈ، اسٹونیا، یونان، اٹلی، ناروے، پرتگال، رومانیہ، روس، ترکی، کمرون اور برمودا کی ٹیموں کو بھی بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی اسٹیٹس موجود ہے لیکن وہ ٹاپ 80 میں جگہ نہیں بناسکیں۔