گرمیوں میں مزیدار کریم ،آئس کریم کھائیں

ٹھنڈی ٹھنڈی آئیس کریم کسے نہیں پسند؟ تاہم اس کو بنانے کیلئے ہر کسی کا اپنا انداز ہوتا ہے۔ اگر آپ کا دل چاہ رہا ہو ڈیزائنر آؕئس کریم کھانے کا تو لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز ون کے ایچ بلاک میں کھل چکا ہے کریم پارلر۔ جہاں سے صارفین حاصل کر سکیں گے گھر کی بنی منفرد آئس کریم اور شیکس۔


گزشتہ روز کریم آئس کریم پارلر کا افتتاح لیجنڈ اداکار جواد جی نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر خواتین سمیت بڑی تعداد میں کمیونٹی افراد موجود تھے۔دنیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے احمر مرزا کا کہنا تھا کہ گھر پر منفرد اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق آئس کریم کی تیاری کا آئیڈیا انہیں امریکہ اور ترکی میں موجود آئس پارلرز سے آئس کریم کھا کر آیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ لاہور کے باسیوں کو دودھ اور کریم سے بنی آئس کریم پسند آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

vitamin d

وہ وٹامن جس کی وجہ سے خاتون کا قد ڈیڑھ فٹ چھوٹا ہوگیا

وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیے ناگزیرجزو ہے جس کی کمی انسان کو مختلف بیماریوں ...