عوام کو تحفظ دینا،جرائم پیشہ عناصر سے بچانا قومی فریضہ ہے، عدنان ٹیپو

گگو منڈی کی پولیس چوکی تاجپورہ کے انچارج سبا نسپکٹر حافظ عدنان ٹیپو کمبوہ نے کہا ہے کہ ڈی پی او وہاڑی کی ہدایت پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔ ہمارا دین جرائم سے روکتا اور ہر طرح کے نشے سے دور رہنے کی تلقین کرتا ہے۔ اسی فلسفے کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقے میں جرائم کی بیخ کنی اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ والدین نے اعلیٰ تعلیم دلوائیؕ، بزرگوں کی دعاؤں سے مقابلے کا امتحان پاس کر کے عوام کی خدمت کے جذبے کے تحت پولیس فورس جوائن کی وہ کسی سے ڈرنے والے نہیں۔

سب انسپکٹر حافظ عدنان ٹیپو کا مزید کہنا تھا کہ کچھ عناصر ان پر من گھڑت الزامات لگا کر ذاتی مفادات حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جرائم پیشہ عناصر بھی اپنے گرد تنگ ہوتے شکنجے کے پیش نظر ان کی کردار کشی کے لیے ان کے خلاف جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دامن صاف ہے اور ان کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں۔ منفی بیانیہ پھیلانے والے افراد دراصل انہیں پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے دی گئی ذمہ داری سے روکنا چاہتے ہیں ۔ سب انسپکٹر حافظ عدنان ٹیپو نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کسی دباؤ میں آئے بغیر اپنا کام جاری رکھیں گے اور کمزور اور پسے ہوئے طبقے کی آواز بنتے رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پاکستان میں عدلیہ مضبوط ہو رہی ہے،ایڈووکیٹ آصف کمبوہ

لاہورہائی کورٹ بار پرزن ویلفیئر کمیٹی کے رکن اور لاہور ہائی کورٹ کے نوجوان وکیل ...