چھٹا سندھ کمبوہ کنونشن 24 فروری کو کراچی میں ہوگا

کمبوہ ویلفیئر انجمن کراچی کے زیر اہتمام چھٹا سندھ کمبوہ کنونشن 24 فروری کو کراچی کے کمبوہ کمپلیکس سونمیانی روڈ احسن آباد گلشن معمار میں ہوگا. اس کنونشن میں پاکستان بھر سے کمبوہ کمیونٹی کے سینکڑوں سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات شرکت کریں گی. کنونشن کی صدارت قاضی محمد اسلم کمبوہ صدر کمبوہ ویلفیئر انجمن کراچی کریں گے جبکہ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تحریک انصاف اعجاز چوہدری، فنانس سیکرٹری انجمن کمبوہاں پاکستان چوہدری نبیل احمدکمبوہ، آرگنائزر کمبوہ ویلفیئر سوسائٹی شیخوپورہ چوہدری محمد امین کمبوہ، آرگنائزر کمبوہ یوتھ فاؤنڈیشن پاکستان اسلام دین کمبوہ، چیف ایڈیٹر کمبوہ انٹرنیشنل میگزین حسنات احمد چوہدری مہمان خصوصی ہوں گے. کمبوہ کنونشن میں فرخ محمود سلطان کمبوہ، چوہدری وہاب الدین کمبوہ، طاہر نعیم کمبوہ، چوہدری محمد جمیل کمبوہ چیئرمین مانانوالہ یونین کونسل، ملک محمد ارشد کمبوہ، ڈاکٹر منور اقبال کمبوہ، ڈاکٹر عارف کمبوہ اور چوہدری کمبوہ بھی شرکت کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پاکستان میں عدلیہ مضبوط ہو رہی ہے،ایڈووکیٹ آصف کمبوہ

لاہورہائی کورٹ بار پرزن ویلفیئر کمیٹی کے رکن اور لاہور ہائی کورٹ کے نوجوان وکیل ...