جنوبی پنجاب کا صوبہ ہمارا منشور ہے،شاہ محمود قریشی

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا علیحدہ تشخص اور صوبہ بنانا ہمارا منشور ہے البتہ جنوبی پنجاب صوبے سے متعلق کچھ قانونی رکاوٹیں ہیں جن پر کام جاری ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس مقصد کے لیے تمام جماعتیں حکومت  کا ساتھ دیں۔ماضی میں صرف جنوبی پنجاب صوبے کی باتیں کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال سے جنوبی پنجاب کے لیے الگ سے ترقیاتی فنڈز رکھے جائیں گے۔

کرتار راہداری سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتار پور سکھوں کے لیے انتہائی مقدس جگہ ہے، ہم نے سکھوں کی مذہبی خواہش پوری کی اورپاکستان نے امن کو راستہ دیا۔ خطے میں امن ہو گا تو خوشحالی آئے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے سے روک دیا،عدالت نے ریمارکس ...