پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2روپے کمی کا اعلان

حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کم کر کے 8فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2سے 3روپے کی کمی آئی ہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے عوامی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے اور مٹی کی قیمت میں 3روپے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ لائیٹ ڈیز ل کی قیمت میں 5روپے کمی کی جائے گی۔ ڈالر کی قیمت بڑھنے کے معاملے پر وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ڈالر کی قیمت مصنوعی طریقے سے بحال رکھی۔ ڈالر کی قیمت میں حالیہ اضافہ رسد اور مانگ میں عدم توازن کے باعث ہے جس پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاﺅس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہورہائیکورٹ نے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو گورنر ہاﺅس کی دیواریں گرانے سے روک دیا،عدالت نے ریمارکس ...